جکارتا : انڈونیشیا کے مشرقی پاپوامیں اتوار کے روز سویرے 6.4 شدت کا زلزلہ آیا مگر اس سے سونامی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ ملک کی موسمیات اور جیوفز ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے ۔ موسمیات ایجنسی نے پہلے کہا تھا کہ زلزلے کی شدت 6.5ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اس نے بتایا کہ زلزلہ جکارتہ کے مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 16:00 پر آیا جس کا پاپوا صوبے کی ساری ریجنسی سے ایک کلومیٹر جنوب میں اور سطح زمین سے 50کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔