جکارتہ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے سے مشرقی انڈونیشیا کے صوبہ مالورو دہل گیا۔ امریکی مرکز زلزلیات کے بموجب سونامی کا کوئی انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔ زلزلہ کا مبدا ساحلی قصبہ ٹرنیٹ سے 17 کیلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ چنانچہ مقامی شہری جھٹکے سے غیر متاثر رہے۔ زلزلے کے اثرات کا تخمینہ کیا جارہا ہے۔ فوری طور پر انسانی جانوں کے ضائع ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ 26 ڈسمبر 2004 ء کو 9.1 شدت کے زلزلے کا ایک جھٹکہ انڈونیشیا میں محسوس کیا گیا تھا اور اِس کے نتیجہ میں سونامی آئی تھی جس میں ایک لاکھ 70 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ زلزلہ کا مبدا شہر بیٹونگ کے شمال مشرق میں تھا۔