انقرہ، 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے مشرقی حصے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 تھی ۔ ای ایم ایس سی مراکز کے مطابق منگل کے روز 2303 بجے آئے زلزلے کا مرکز مالاطیہ شہر سے 24.8 میل دور 6.2 میل کی گہرائی میں واقع تھا ۔ زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصانات کی کو ئی اطلاع نہیں ہے ۔
انڈونیشیا میں ریکٹر اسکیل پر 5.9 شدت کا زلزلہ
انڈونیشیا کے ایک دور دراز کے علاقے میں آج بدھ کو ایک طاقت ور زلزلہ آیا ہے۔ یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ ملْوکو کے شہر تْوال سے 280 کلومیٹر جنوب مغرب میں زیر زمین تقریباً اکسٹھ کلومیٹر کے گہرائی میں تھا۔ اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 بتائی گئی ہے۔ فی الحال کسی سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کا بھی نہیں بتایا گیا۔