مشرقی جاپان میں 5.3شدت کا زلزلہ

   

ہانگ کانگ : جاپان کے مشرقی علاقہ اکیشی میں آج سویرے 5.3 شدت کا زلزلہ آیا۔ یو ایس جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ اتوار کے روز جاپان کے اکیشی سے 66 کلومیٹر جنوب مشرق میں سویرے 0427 بجے 5.3 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 23.9 کلومیٹر کی گہرائی میں ابتدائی طور پر 42.71 ڈگری شمالی عرض البلد اور 145.54 ڈگری مشرقی طول البلد پر طے کیا ہے ۔