مشرقی یروشلم میں گھروں کے انہدام کی اسرائیلی کارروائی جاری

   

یروشلم ۔ 16 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی حکام نے مشرقی یروشلم کے فلسطینی علاقوںمیں مکانات کو منہدم کردیا جو 2019 ء میں پیوستہ سال کے مقابل قابل لحاظ برتر شرح کے ساتھ کیا گیا ۔ نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2019 ء میں 104 ہاؤزنگ یونٹس گرائے گئے جبکہ 2018 ء میں 72 مکانات منہدم کئے گئے تھے۔ اس طرح یہ 44 فیصد اضافہ درج ہوا ہے۔