مشرقی یوکرائن تنازعہ :مرکل اور میکرون کی پوٹن سے بات چیت

   

برلن : جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے مشرقی یوکرائن میں جاری مسلح تنازعہ کے حل کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس سے قبل ان دونوں یورپی قائدین نے سہ فریقی مشاورت کے لئے یوکرین کے صدر وولودیمیر سیلنسکی کے ساتھ بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گفتگو کی۔ برلن میں ایک جرمن حکومتی ترجمان کے مطابق اس مشاورت کے دوران چاروں سیاست دانوں نے اتفاق کیا کہ ان کی حکومتوں کے وزرائے خارجہ جلد ہی آپس میں ملیں گے۔ مشرقی یوکرائن میں 2014ء سے جاری تنازعہ کے دوران روس نواز علیحدگی پسندوں اور یوکرائن کی فوج کے مابین لڑائی میں اب تک 1300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اطراف کے مابین فائر بندی معاہدہ کی خلاف ورزیاں اکثر دیکھنے میں آتی ہیں۔