مشرق وسطیٰ میں بد ترین افراتفری و تباہی کا ذمہ دار امریکہ : پوٹن

   

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے مشرق وسطیٰ کی بدترین افراتفری کی صورتحال کی ذمہ داری امریکہ پر عاد کرتے ہوئے کہا ہے اس ساری خرابی کے پیچھے امریکہ ہے۔پوٹن کے یہ خیالات روس کی سلامتی کونسل کے ارکان، حکومتی عہدے داروں اور قانون ساز اداروں کے سربراہان کے اجلاسوں کے دوران سامنے آئے ہیں۔پوٹن نے کہا کون ہے جو یہ بدترین افراتفری کے حالات پیدا کرنے اور انہیں منظم کرنے کا ذمہ دار ہے اور اس افراتفری سے اپنے مفادات پورے کرنا چاہتا ہے۔ وہ امریکہ ہے جس کے بارے میں اب ہر کسی پر ظاہر ہو چکا ہے۔صدر پوٹن نے کہا مشرق وسطیٰ کی تباہی کے ان حالات کا اصل کردار امریکہ، اس کی حکمران اشرافیہ اور اس کے سیٹلائٹ ہیں۔ یہی غزہ میں فلسطینیوں کی قتل و غارت گری کا ذمہ دار ہے ، یہی امریکہ ہے جو عراق، یوکرین اور شام میں ہونے والی تباہی کا پس پردہ کردار ہے۔