مشرق وسطیٰ میں پھنسے ہزاروں پاکستانی واپسی کے منتظر

   

Ferty9 Clinic

پشاور۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وہ شہری جو بیرون ملک خصوصاََ خلیجی ممالک میں موجود ہیں وہ کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ایئر لائنز کی بندش سے اکثر افراد کو ملک واپسی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کے اہلِ خانہ نے حال ہی میں حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہاں موجود لوگوں کے پاس نہ تو ملازمت ہے اور نہ ہی انہیں سہولیات دستیاب ہیں۔ وہ افراد مشکل حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی ممالک میں محصور وطن واپسی کے خواہش مند شہریوں کو واپس لانے کے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی مْعید یوسف کا کہنا ہے کہ 10 جون سے ایک ہفتہ میں لگ بھگ 20 ہزار پاکستانیوں کو ملک واپس لایا جائے گا۔ اْن کا کہنا تھا کہ اس وقت ایک ہفتہ میں 10 ہزار پاکستانی خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس آ رہے ہیں۔خلیجی ممالک میں ملازمت پیشہ پاکستانیوں کی اکثریت کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواہ سے ہے۔