دبئی: مشرق وسطیٰ میں جمعرات کو کورونا وائرس سے فوت ہونے والوں کی تعداد 50,000 سے آگے بڑھ گئی ۔ نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق سارے خطہ میں صحت کے شعبوں سے وابستہ عہدیداروں نے بتایا کہ عالمی وبا کے مہلک اثرات جاری ہیں۔ جنگ سے تباہ اقوام جیسے لیبیا اور یمن میں خاطرخواہ کوروناٹسٹ نہیں ہورہے ہیں ورنہ متاثرین اور متوفیوں کی تعداد کہیں زیادہ درج ہوسکتی ہے۔ اسرائیل میں بھی کورونا کا پھیلاؤ جاری ہے اور وہاں ایک روز میں ریکارڈ 3000 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔