تہران ۔ صدر ایران حسن روحانی نے مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے علاقائی ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کا اشارہ دیا ہے ۔ روحانی کا کہنا تھا کہ ایران خطہ کے تمام ممالک اور پڑوسی ممالک سے برادرانہ اور قریبی تعلقات کا خواہاں ہے ۔ اسرائیل اور امریکہ خطہ میں استحکام لاسکتے ہیں تو وہ غلط ہیں ، ہم مسلمانوں کو ہی مشرق وسطیٰ کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا ۔