مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر یورپی یونین کی تشویش

   

برسلز؍ غزہ ۔ یورپی یونین نے اسرائیل پر فلسطینیوں کے راکٹ حملوں کی مذمت کی ہے اور مشرقی یروشلم میں ہونے والی خونریزی بند کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے چیف جوزپ بورل نے ایک بیان میں کہا،’’ اسرائیلی شہری آبادی پر غزہ سے راکٹ برسانے کا عمل ناقابل قبول ہے اور یہ مشرق وسطیٰ کے تنازعہ کو مزید بڑھاوا دینے کا سبب بن رہا ہے۔ اْدھر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بِلنکن نے بھی حماس سے فوری طور پر راکٹ حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بلنکن نے کہا ہے کہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانا چاہیے اورتشددروکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔