مشرق وسطی میں امن دو ریاستی حل کے ذریعہ ممکن ہو سکتا ہے: میلونی

   

روم : اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں 2 ریاستوں کی بنیاد پر مستقل حل کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم میلونی نے پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ میں تقریر کی۔میلونی جنہوں نے اپنی تقریر کا آغاز مشرق وسطیٰ میں ہونے والی پیش رفت پر کیا ، کہا کہ خطے میں ایک مستقل حل کی ضرورت ہے جو کہ دو ریاستوں کی بنیاد پر مبنی ہو۔میلونی نے یاد دلایا کہ انہوں نے 21 اکتوبر کو مصر میں منعقدہ قاہرہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور یہ دعویٰ کیا کہ حماس کا مقصد فلسطین کا دفاع نہیں بلکہ وسیع تر تنازعہ کو ہوا دینا ہے ،اس مرحلے پرمیں سمجھتی ہوں کہ عرب اور مسلم ممالک کے ساتھ بات چیت کا آغاز ضروری ہے۔میلونی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا بحران ان مسائل میں سے ایک ہے جس پر یورپی یونین کے لیڈروں کے اجلاس میں غیر قانونی ہجرت کے مسئلے اور متعلقہ سکیورٹی خطرات کے حوالے سے بات کی جائے گی، اور یہ کہ اس مسئلے سے ان کا گہرا تعلق ہے۔