مشرق وسطی میں پناہ گزینوں سے رابطہ منقطع

   

Ferty9 Clinic

اوسلو ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) نارویجیئن ریفیوجی کونسل کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود رکھنے کے لیے متعارف کردہ بندشوں کے سبب مشرق وسطی کے خطے میں شورش زدہ علاقوں میں قریب تین لاکھ افراد تک رسائی نہیں ہو پا رہی۔ اس ادارے کے مطابق غزہ پٹی، یمن اور شام میں موجود سینکڑوں افراد کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں اور ان خطوں میں طبی سہولیات کا پہلے ہی فقدان ہے۔ نارویجیئن ریفیوجی کونسل کے مطابق ایسے حصوں میں وائرس کی وباء زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ گروپ کے سربراہ یان ایگلینڈ کے بقول بحران میں اگر سپر مارکیٹیں کھلی رہ سکتی ہیں، تو پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کے لیے امدادی سرگرمیاں بھی متاثر نہیں ہونی چاہئے۔