واشنگٹن : امریکی وزارت خارجہ نے باور کرایا ہے کہ مشرق وسطی میں واشنگٹن کی سیکورٹی شراکت داری باقی ہے۔منگل کے روز مشرق وسطی میں سیکورٹی کے حوالے سے ایک کانفرنس سے خطاب میں امریکی نائب وزیر خارجہ کے معاون جوئی ہڈ کا کہنا تھا کہ “ہم جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کے پابند ہیں تا کہ عالمی معیشت کو غیر مستحکم ہونے سے بچایا جا سکے”۔انہوں نے باور کرایا کہ صدر جو بائیڈن مشرق وسطی میں امریکی عسکری وجود کو ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ ہڈ کا کہنا تھا کہ “خطے میں ہماری مستقل فوجی موجودگی 70 برس سے زیادہ عرسے سے ہے ،،، یہ بنیادی حقیقت ہر گز تبدیل نہیں ہو گی”۔اس سے قبل امریکی وزارت دفاع (پنٹگان) یہ باور کرا چکی ہے کہ مشرق سطی میں جاری ایرانی خطرات امریکی اور بین الاقوامی افواج کے لیے محلِ انتباہ ہے۔ آبی گزر گاہوں اور آبناؤں کا تحفظ ناگزیر امر ہے۔