مشرق وسطی کشیدگی پر ناٹو سفراء کا اجلاس

   

بروسلز۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ناٹو ممالک کے سفراء برسلز میں واقع ہیڈکوارٹرس پر مشرق وسطیٰ میں پائے جانے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کرنے ملاقات کررہے ہیں۔ امریکی فوج کی جانب سے ایران کے اعلیٰ قدس کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران اور امریکہ کے تعلقات میں اب جتنی کشیدگی پیدا ہوئی ہے، پہلے اتنی نہیں تھی۔ اس موقع پر ایک عہدیدار نے بتایا کہ خطہ میں پائی جانے والی صورت حال میں بہتری پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ دوسری طرف ایران نے امریکہ کو سبق سکھانے کا عزم کر رکھا ہے اور امریکی صدر ٹرمپ نے بھی جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے حملہ کرنے کی بیوقوفی کی اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جبکہ صرف ایک روز قبل ہی ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے 52 مقامات امریکہ کے نشانے پر ہیں۔