مشرق وسطی کی حکومتیں، ایئر لائنز کو بچانے اقدامات کریں‘

   

کینیڈا ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ اسوسی ایشن کے مطابق مشرق وسطی کی حکومتیں، ایئر لائنز کو وبا کے اقتصادی نقصانات سے بچانے کی خاطر اقدامات سے قاصر رہی ہیں۔ 290 ہوائی کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والی اس اسوسی ایشن نے خطے کی حکومتوں پر زور دیا ہیکہ وہ ایوی ایشن کی صنعت کو ترجیح دیں اور ان کی مالی معاونت کیلئے پختہ حکمت عملی اختیار کریں۔ آئی اے ٹی اے کے مطابق امریکہ، سنگاپور، آسٹریلیا اور دیگر کئی ملکوں نے ایئر لائنز کی مدد کے لیے باقاعدہ اقدامات کیے ہیں تاہم مشرق وسطی اس معاملے میں اب تک پیچھے ہے۔ اندازہ ہے کہ مشرق وسطی کے مختلف ملکوں کی ایئر لائنز کو کورونا وائرس کی وبا کے باعث 24 بلین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔