مشرق وسطی کے تحفظ کیلئے بھی اچھا منصوبہ: چینی وزیر خارجہ

   

بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وینگ یی نے مشرق وسطی میں امن و استحکام کے لیے پانچ نکاتی منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔سعودی عرب کا دورہ کرنے والے وزیر نے العربیہ کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ”ہم مشرق وسطی کے ممالک کے درمیان متبادل احترام پر زور دیتے ہیں”۔وینگ یی نے باور کرایا کہ ان کا ملک مشرق وسطی میں نیوکلیئرہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا مطالبہ کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ”خطے کے نیوکلیئرہتھیاروں سے پاک ہونے کو یقینی بنانے کے واسطے خطے کے ممالک کی کوششوں کو سپورٹ کرنا چاہیے”۔ وینگ یی نے شام اور یمن کے معاملات سے متعلق امور میں بھی خطے کے ممالک کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا۔چینی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ان کا ملک یمن میں بحران کے حل کے لیے سعودی عرب کے منصوبے کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ یمنی بحران کے حل کے سلسلے میں مملکت کی سنجیدگی کا عکاس ہے۔