چٹاگانگ۔ مشفق الرحیم سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹسٹ میں چہارشنبہ کو لنچ تک 85 رنز بنانے کے بعد 5000 رنز بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی بیٹر بن گئے۔مشفق نے لٹن داس کے ساتھ 165 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کی جس میں بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں سری لنکا کے 397 رنز کے جواب میں تین وکٹوں پر 385 رنز بنائے۔صبح جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو مشفق 5,000 رنز کے ہندسہ سے 15 رنز پیچھے تھے اور انہوں نے اپنے 81 ویں ٹسٹ میچ میں فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈس کی گیند پر دو رنز بنا کر سنگ میل عبور کیا۔