کولکاتہ : مغربی بنگال میں جاری فوجی مشقوں کے دوران رسی ٹوٹنے سے 2 فوجی دریا میں گر کر ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ چہارشنبہ کو ہوا جس میں فوجی اہلکار رسی سے لٹک کر دریا پار کرنے کی مشق کر رہے تھے۔ اس دوران رسی ٹوٹ گئی اور 3 اہلکار سروبر جھیل میں گر گئے، یہ جھیل بیرک پور کے علاقہ میں ہے۔ فوجی اہلکاروں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں 2 کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ ایک زیر علاج ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل آر پی کلیتا نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔