مشن ابھی نامکمل،امریکی دستے افغانستان میں رہیں گے

   

واشنگٹن،12نومبر(سیاست ڈاٹ کام) 18 سال سے افغانستان میں موجود امریکی دستے ‘مزید کئی برسوں تک’ وہاں رہیں گے ۔یہ پیش قیاسی امریکی فوج کے سربراہ نے کی ہے ۔امریکی ٹی وی چینل‘ اے بی سی’ کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملے نے کہا کہ واشنگٹن نے افغانستان میں اپنی افواج اس لئے بھیجی تھیں کہ 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے لئے افغانستان کو مبینہ طور پر بیس کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ افواج کی اس تعیناتی کا واحد اور واضح مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ افغانستان دوبارہ ان انتہا پسندوں کی جنت نہ بن پائے جنہوں نے امریکہ میں حملہ کیا تھا۔