مشن اندرادھنش، تلنگانہ میں صدفیصد نشانہ کا حصول

   

حیدرآباد۔ 13فروری (یو این آئی) ملک بھر میں اپریل 2015سے 174اضلاع میں مشن اندرادھنش پروگرام منعقد کیاگیاجس کا مقصد دوبرس سے کم عمر والے بچوں اورحاملہ خواتین کو خوراک پلانا ہے ۔ان اضلاع میں تلنگانہ کا ضلع محبوب نگر بھی شامل ہے جبکہ محبوب نگر میں 2017سے اب تک خوراک پلانے کا صد فیصد نشانہ حاصل کیاگیا ہے ۔کریم نگر ڈسٹرکٹ میڈیکل و ہیلت آفیسر ڈاکٹر کرشنن نے بتایا کہ جب ضلع میں یہ پروگرام شروع کیاگیا تھا تو خوراک پلانے کے لئے جملہ 23ہزار بچوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ان کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں مشن اندردھنش کے دوسرے حصہ کو شروع کیاگیا جس کے تحت ایک ہزار 36بچوں اور98حاملہ خواتین کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں خوراک پلائی گئی۔ضلع ایمونیزیشن آفیسر ڈاکٹر اوما نے بتایا کہ اس مہم کے تحت بڑے پیمانہ پر شعور بیداری پروگرام منعقد کئے گئے ۔