فرخ نگر منڈل میں ’’تازہ پانی میلہ‘‘ پروگرام سے رکن اسمبلی وائی انجیا یادو کا خطاب
شاد نگر۔ 18 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ کی عوام کو پانی فراہم کرنے کے لئے کروڑوں کے اخراجات کے ذریعہ عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پانی ہر ایک شہری کے لئے نعمت سے کم نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شادنگر ایم ایل اے وائی انجیا یادو نے رنگاریڈی ضلع کے شادنگر حلقہ فرخ نگر منڈل کے موضع کما دانم میں مشن بھگیرتا واٹر پیوریفیکیشن سنٹر میں تلنگانہ تازہ پانی میلہ کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ اس پروگرام میں متعلقہ دیہات کے مقامی عوامی نمائندوں، عہدیداروں، عوام اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے انجیا یادو نے کہا کہ شاد نگر حلقہ بھر میں مشن بھگیرتا اسکیم پر 433.70 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ اور 321 او ایچ ایس آر ٹینکوں کی تعمیر کئے گئے ہیں۔ اور کمادانم مشن بھگیرتا واٹر ٹریٹمنٹ سنٹر قائم کیا گیا ہے جو کہ تاریخ میں لکھا جائے گا۔ مشن بھگیرتا اسکیم کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے ایم ایل اے انجیا نے کہا کہ شادنگر حلقہ کے 6 منڈلوں میں 68,027 مکانات کو پانی کے کنکشن دیئے گئے ہیں۔ اور 110.64 کروڑ کی لاگت سے 298 او ایچ ایس آر ٹینک بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شادنگر میونسپلٹی میں 11,500 نل کنکشن دیئے گئے ہیں اور 7 او ایچ ایس آر ٹینک بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کما دانم واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ 260 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اور 16 او ایچ ایس آر ٹینک بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ حلقہ میں میٹھے پانی کے لیے 433.70 کروڑ روپے کے فنڈز خرچ کئے گئے ہیں۔ جو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ اس پروگرام میں سرپنچوں، زیڈ پی ٹی سیز، ایم پی پیز، دیگر عوامی نمائندوں، متعلقہ افسران اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔