مشن بھگیرتا سربراہی آب پر پانی بل وصول نہ کریں

   


عہدیدراوں کو رکن اسمبلی پدما دیویندر ریڈی کی ہدایت ، منڈل پریشد گھن پور کا اجلاس
میدک ۔ ضلع میدک کے نواحی منڈل گھن پور منڈل پریشد کا ایک اجلاس صدر نشین منڈل پریشد ایس نارائن ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی ایم ایل اے میدک محترم ایم پدما دیویندر ریڈی کی شرکت ہوئی ۔ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی منڈل سے تعلق رکھنے والے مختلف ایم پی ٹی سیز سرینواس نے اپنے حلقوں و دیہاتوں کے درپیش مسائل درکار ترقیاتی کاموں سے متعلق صدرنشین اور ایم ایل اے کے علم میں لائے۔ پدما دیویندر ریڈی نے گرام پنچایتوں کے عہدیداروں سے کہا کہ منڈل کے دیہاتوں جہاں کہیں بھی مشن بھگیرتا کے تحت پانی کی سربراہی عمل میں آرہی ہے ۔ ان دیہاتوں میں واٹر بلز وصول نہ کریں کیونکہ اس سے متعلق حکومت کے ابھی کوئی جی او جاری نہیں کیا ۔ بعض دیہاتوں میں بلز وصول کرنے کی انہیں اطلاع موصول ہوئی ۔ انہوں نے پنچایت آفیسر سے اپنی برہمی کا اظہار کیا اور ضلع پنچایت آفیسر سے بھی ذریعہ فون بات کرتے ہوئے مشن بھگیرتا بلز کے سے بھی وصول نہ کرنے سے متعلق پابند کیا ۔ اس اجلاس میں منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر سری رام ، زیڈ پی ٹی سی سجاتا ریڈی ، سریدھر پی ایچ سی کے ڈاکٹر چندر شیکھر کے علاوہ منڈل سطح کے مختلف دفاتر کے عہدیدار سرپنچوں اور ایم پی ٹی سیز بھی موجود تھے ۔