کوہیر /31 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل کے موضع مدری اور گرجواڑہ کے درمیان لب سڑک واقع مشین بھگیرتا کے پانی کے پائپ لائین کے وال ناکارہ ہوجانے کی وجہ سے گذشتہ 3 دنوں سے پانی سڑک پر بہہ رہا ہے ۔ جس کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ مقامی عوام نے بتایا کہ مشین بھگیرتا کے عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع دی گی تھی ۔ لیکن متعلقہ عہدیدار کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے پانی بہتا جارہا ہے ۔ اس پائپ لائن جن مواضعات کو پانی سپلائی ہوتا ہے وہاں کی عوام پینے کے پانی کیلئے ترس رہی ہے ۔ مشین بھگیرتا کوہیر منڈل کے عہدیداروں کی منہ بولتی تصویر ہے ۔ یہاں کے عوام نے بتایا کہ اعلی عہدیدار اس جانب توجہ دیتے ہوئے پائپ لائن وال کی مرمت کرتے ہوئے عوام کو پانی سربراہی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ۔ واضح رہے کہ کوہیر منڈل میں مشین بھگیرتا پانی کے پلائے کیلئے 21 کروڑ روپئے سے زائد خرچ کئے ہیں ۔ لیکن سرکاری عہدیداروں کی لاپرواہی سے حکومت نیک نامی متاثر ہو رہی ہے اور عوام پانی کیلئے ترس رہے ہیں ۔