فنڈس کی فراہمی کا تیقن، جگتیال میں ضلع پریشد کا اجلاس،کے ایشور کا خطاب
جگتیال:ریاستی وزیر برائے محکمہ سماجی فلاح و بہبود کوپولا ایشور نے کہا کہ عوامی نمائندے عوامی مسائل کو عہدیداروں کے علم میں لاکر عاجلانہ یکسوئی کے اقدامات کریں۔انھوں نے شہر جگتیال کے منی پدما نائیکا کلیانہ منڈپم میں ضلع پریشد چیر مین کی قیادت میں منعقدہ منعقدہ ضلع پرجا پریشد کے اجلاس میں شرکت کی۔ انھوں نے پینے کے پانی کی فراہمی سے متعلق روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مشن بھگیرتھا کے زیر التوا کاموں کی تکمیل کی جائے۔اسکی ضرورت کے مطابق مالیہ کو بھی جلد ہی منظوری عطاء کرنے کا ریاستی وزیر نے تیقن دیا۔موسم برسات میں موسمی امراض پر قابو پانے کیلئے صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور نشیبی علاقوں میں پانی کو نہ ٹھرنے دیا جائے،گڑھوں کو ڈھانک دیا جائے۔ایس سی کارپوریشن کے تحت زائد مالیہ کی منظوری عمل میں لائی گئی۔جسمیں لامنڈ ڈیولپمنٹ،افزائش مویشیاں جیسے پروگرام سے متعلقہ اہلیت رکھنے والوں کی عوامی نمائندوں کے ذریعہ شعور بیداری کرتے ہوئے مستفید کروایا جائے۔ اس موقع پر ضلع پریشد چیر پر سن دوا وسنتا نے کہا تمام افراد کے تعاؤن سے 2 سال عرصہ کی تکمیل کی گئی ہے۔انھوں نے گذارش کی کہ ایم ایل سی کو فراہم کردہ بجٹ کو ضلع کی ترقی کیلئے مختص کیا جائے۔ایس سی طبقہ کی ترقی کیلئے غریب افراد خاندان کیلئے دلت کرانتی مشن کے تحت 10 لاکھ روپئے کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر جی روی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ کل جماعتی اجلاس می عوامی نمائندوں کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل عمل آوری کی جائے۔اس سے متعلقہ تفصیلات کو عوامی نمائندوں کے علم میں لایا جائے۔حکومت کے اہداف کی تکمیل کیلئے عہدیدار آپسی تال میل کے ساتھ کام کریں۔ایس سی طبقہ کیلئے فراہم کردہ زائد یونٹس کیلئے 12 یوم میں انٹرویوکا انعقاد عمل میں لاکر اہلیت رکھنے والے افراد میں یونٹوں کو تقسیم کیا جائیگا۔اس موقع پر ایم ایل سی ناراداسو لکشمن، رکن اسمبلی حلقہ کورٹلہ ودیا ساگر راؤ،لائبرری چیر میں چندر شیکھر گؤڈ، ایم پی ڈی اوس، زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی ٹی سی ،ایم پی پی ،ضلع پریشد سی ای او ونود ،اور دیگر موجود تھے۔