چیف منسٹر پرسنل سکریٹری سمیتا سبھروال کا سرسلہ دورہ اور فلٹر بیڈ کا معائنہ
گمبھی راؤ پیٹ ۔چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراؤ کی پرسنل سیکرٹری محترمہ سمیتا سبھر وال نے کل سرسلہ کا دورہ کرتے ہوئے موضع آگرارام میں تعمیر کیے جانے والے مشین بھگیرتاکے تعمیری کام وغیرہ کا جن میں پمپ ہاوس وغیرہ شامل ہے کا تفصیلی طور پر معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے محکمہ آب پاشی و آر ڈبلیو ایس سے متعلق عہدہ داران جن میں چیف انجینئیرس شامل ہیں سے تعمیراتی کام وہ جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر سمیتا سبھر وال نے کہا کہ حکومت عوام کو صاف پینے کے پانی سربراہی کیلئے منصوبہ بند طریقے سے ٹھوس اقدامات کرہی ہے انہوں نے کہا کہ بیلنس ورک اور پائپ لائننگ کو بہت جلد مکمل کرتے ہوئے عوام کے گھروں تک پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے کے لئے عہدہ داران اپنی خصوصی دلچسپی مرکوز کریں اس موقع پر سمیتا سبھر وال نے ضلع کلکٹر کرشنا بھاسکر سے ضلع بھر میں مشین بھگیرتا کے تحت روبعمل لائے جانے والے ترقیاتی کاموں سے متعلق جانکاری حاصل کی۔بعد ازاں سیکرٹری سمیتا سبھر وال نے گمبھی راو پیٹ موضع کے کولامدی میں احاطہ مانیر پراجکٹ میں ادھورے طور پر چھوڑ دیے گئے فلٹر بیڈ کا معائنہ کیا ۔