اترپردیش 2017 سے قبل دہشت زدہ ریاست تھی، چیف منسٹر یوگی نے انقلابی کام کئے، جگدیپ دھنکھڑ کا ادعا
گورکھپور : نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے ہفتہ کو شہریوں سے سال 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے ویژن کو حقیقت میں بدلنے کے لئے جاری مہم میں پوری شدومد کے ساتھ شریک ہونے پر زور دیا۔ دھنکھڑ نے ہفتہ کو گورکھپو رمیں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں سینک اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دنیا میں ہندوستان کی جو الگ شناخت قائم ہوئی ہے اس میں اترپردیش کی بھی شراکت داری ہے ۔ انہوں نے سال 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو لے کر جاری مہم میں سب سے شراکت دری ادا کرنے کی اپیل کی۔پروگرام میں نائب صدر جمہوریہ کی شریک حیات ڈاکٹر سدیش دھنکھڑ بھی موجود رہیں۔ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اتر پردیش میں تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ 2017 کے بعد یوپی میں تعلیم، میڈیکل، صنعت کاری اور دیگر شعبوں میں معیاری ترقی ہوئی ہے ، جب کہ 2017 سے پہلے ریاست دہشت کی زد میں تھی۔ امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں تھی اور عام آدمی پریشان تھا۔ انہوں نے کئی نکات پر یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سینک اسکول گورکھپور کو محض تین سال میں پورا کروا کر یوگی نے شاندار اور انقلابی کام کردکھایا ہے ویسے تو یوگی جی کے انقلابی کاموں کی گونج ہرجگہ سنائی دیتی ہے ۔ تین سال میں سینک اسکول بن کرتیار ہونا مشکل اور ناقابل تصور تھا لیکن سی ایم یوگی ایسا کردیں گے یہ یقین بھی تھا۔ سینک اسکول سمیت سبھی اسکولوں کے طلبہ اور عوام الناس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ ہندوستان ہماری شناخت اور قوم ہمارا مذہب ہے ۔ ہمیں ذاتی مفاد سے اوپر ملکی مفاد کو رکھنا ہوگا۔ راشٹرواد سے سمجھوتہ ملک کے ساتھ دھوکہ ہوگا۔ملک پر سوالیہ نشان لگانے والوں کو ہمیں برداشت نہیں کرنا ہے ۔ نائب صدر نے کہا کہ آج کا ہندوستان دس سال پہلے والا ہندوستا ن نہیں ہے بلکہ مستحکم بھارت ہے ۔ پہلے ملک کی افواج سوئٹیزلینڈ کے بینک میں گروی رکھا جاتا تھا اور آج ایسی حالت نہیں ہے بلکہ ملک کا خزانہ کافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس کشمیر میں کوئی دکھتا نہیں تھا۔ وہاں دفعہ 370 ختم ہونے کے بعد دو تین سال سے دو کروڑ سے زیادہ سیاح آرہے ہیں۔ دھنکھڑ نے طلبہ کوسمجھاتے ہوئے کہا کہ انہیں ناکامی سے کبھی ڈرنا نہیں چاہئے کیونکہ ناکامی ہی کامیابی کے آغاز کا مرحلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈر کا ڈر اپنے دل سے نکال دیں اور ڈریں گے تو آپ کی صلاحیت متاثر ہوگی۔ انہوں نے چندریان۔3 کی خاطر خواہ کامیابی کی بنیاد چندریان 2 کی معمولی کامیابی کو بتایا۔ تعلیم کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کی تبدیلی کا ذریعہ ہے ۔
سماج کے غلط روایات پر ضرب کاری تعلیم کے ذریعہ سے ہی کیا جاسکتا ہے ۔دھنکھڑ نے کہا کہ پوروانچل اترپردیش کا اہم حصہ ہے ۔ اس علاقے کے پہلے سینک اسکول کا ڈھانچہ غیر معمولی ہے ۔ اس شاندار سینک اسکول کے طور پر سی ایم یوگی نے جو کرشمہ کیا ہے وہ مستقبل کی نسل سازی کا راستہ ہے ۔ وہ پرامید ہیں کہ یہ سینک اسکول یوگی جی کی خصوصی چھاپ کا عکاس رہے گا۔ نائب صدر نے کہا کہ 1960 میں ملک کے پہلے سینک اسکول کا قیام اترپردیش کے لکھنؤ میں اس وقت کے وزیر اعلی ڈاکٹر سمپورننا نند جی نے کیا تھا یوپی میں یوگی آدتیہ نے اسٹیٹ سوسائٹی کے ذریعہ سے سینک اسکول کھولنے کی قابل تعریف کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کم وقت میں سینک اسکول بناکر اور سب سے زیادہ دن وزیر اعلی رہ کر یوگی نے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر سمپورنانند جی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔