مشن 2024: کھڑگے اور راہل گاندھی نے جھارکھنڈ کانگریس لیڈروں سے ملاقات کی، عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ

   

نئی دہلی: کانگریس نے بدھ کو فیصلہ کیا کہ اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جھارکھنڈ میں بوتھ کی سطح پر تنظیم کو مضبوط کیا جائے گا اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر ریاست کی تمام 14 سیٹوں پر جیت کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی۔ پارٹی صدر ملکارجن کھرگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کی شام جھارکھنڈ پردیش کانگریس کے سینئر لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔