مشکل پیدا کی گئی تو امریکہ ، روس ۔ یوکرین مذاکرات سے نکل جائے گا

   

واشنگٹن : امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر روس اور یوکرین میں سے کوئی فریق بھی جنگ بندی کی کوشش میں مشکلات پیدا کرے گا تو امریکہ مذاکرات کے عمل سے نکل جائے گا۔ اطالوی وزیراعظم جیورجیا میلونی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امید ہے ایسا نہیں ہوگا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہنا چاہتے کہ امریکہ مذاکرات سے دور جا رہا ہے، لیکن کسی فریق کیجانب سے جنگ بندی میں مشکلات کی صورت میں امریکہ اس عمل سے نکل جائے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس روس یوکرین جنگ بندی کا یہ بہترین وقت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ چین کیساتھ ہماری اچھی بات چیت چل رہی ہے۔