مشہور اداکارہ اور دلیپ کمارکی بیوہ سائرہ بانو علیل،آئی سی یو میں شریک

   

ممبئی: مشہور ومعروف اداکارہ اور مرحوم اداکار اور شہنشاہ جذبات کہے جانے والے دلیپ کمار کی شریک حیات سائرہ بانو کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے ۔انہیں ممبئی کے ہندوجا ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا جہاں آج انہیں آئی سی میں منتقل کیا گیا ہے ،تین روز قبل ہائی بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد ہاسپٹل لایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ایک طبی ٹیم ان کی خصوصی نگرانی کررہی ہے اور ماہر ڈاکٹروں کی مدد لی جارہی ہے ۔سائرہ بانو نے 1960اور 1970 کے عشرے میں ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔