مشہور اداکار اور سابق ایم پی تپس پال چل بسے

   

ممبئی۔ 18فروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگالی فلموں کے مشہور اداکار اور سابق ممبر پارلیمنٹ تپس پال کا منگل کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ وہ 61 سال کے تھے۔ پال کچھ دنوں پہلے ممبئی گئے تھے ۔ وہ کسی عارضہ میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے انہیں گزشتہ28 جنوری کو باندرہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ آج علی الصبح 3 بجکر 35 منٹ پر انہوں نے آخری سانس لی۔