مشہور تھنک ٹینک کا مسئلہ کشمیر کے حل پر پینل کا انعقاد

   

Ferty9 Clinic

انقرہ : ترکیہ کے مشہور تھنک ٹینک اسٹریٹجک تھنکنگ انسٹی ٹیوٹ (SDE) میں مسئلہ کشمیر کے حل پر پینل کا انعقاد کیا گیا۔ یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پرترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں اسٹریٹجک تھنکنگ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ’تنازعہ جموں و کشمیر حال کی تلاش میں‘ کے زیر عنوان پینل کا اہتمام کیا گیا۔ یومِ استحصالِ کشمیر پوری دنیا میں 5 اگست کے ہندوستان کے غیر قانونی قبضہ کے خلاف منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ترکیہ میں موجود پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، ایس ڈی ای کے صدر ڈاکٹر گیورائے آلپر، ایس ڈی ای کی ڈومیسٹک پالیسی کے کو آرڈینیٹر پروفیسر توفیق ایردیم، ایس ڈی ای کے صدر سینان طاووقچو اور گیوک برق دُرماز نے پینل سے خطاب کیا۔ کشمیر تنازعہ کے قانونی، سیاسی، سلامتی اور تاریخی جہتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مقررین نے جموں و کشمیر میں ہندوستانی قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایران: اسمگلروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک
تہران : ایران میں منشیات اسمگلروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ایرانی خبررساں ادارے نے جنوب مغربی صوبے بویار احمد کی پولیس فورس کے ترجمان کرنل علی وارستگی کی میڈیا بریفنگ کے حوالے سے بتایاگیا۔