مشہور جرمن ادیب مارٹن والزر چل بسے

   

Ferty9 Clinic

برلن : دوسری عالمی جنگ کے بعد کے اہم ترین جرمن ادیبوں میں سے ایک اور کئی مشہور ناولوں کے مصنف مارٹن والزر 96 برس کی عمر میں چل بسے۔ وہ ہائنرش بوئل، گنٹر گراس اور زیگفریڈ لینس جیسے نامور ادیبوں کے ہم عصر تھے۔ ان کی متفرق تحریروں اور مضامین پر مشتمل ایک کتاب مارچ 2021ء میں ان کی 94 ویں سالگرہ سے کچھ ہی روز پہلے شائع ہوئی تھی، جس کا عنوان Sprachlaub یا ‘زبان کے پتے‘ تھا۔ اپنی اس تصنیف میں والزر نے سامنے ہی نظر آنے والی اپنی موت کے بارے میں بڑے شاعرانہ انداز میں لکھا تھا۔
”میں اپنا دفاع نہیں کر رہا۔ میں اب بھی بہت سوچتا ہوں اور اپنی آخری شام تک زندہ رہنا چاہتا ہوں۔ مارٹن والزر بیسویں صدی کے جرمن ادبی منظر نامے پر انتہائی قد آور شخصیات سمجھے جانے والے ہائنرش بوئل، گنٹر گراس اور زیگفریڈ لینس جیسے ادیبوں کے ہم عصر تھے اور ان کا انتقال جمعہ 28 جولائی کے روز 96 برس کی عمر میں ہوا۔