دہلی کے ایمس دواخانے میں شریک، گردے کا عارضہ لاحق
نئی دہلی: مشہور شاعر منور رانا کی طبیعت نازک بتائی جارہی ہے۔ انہیں گردے کی بیماری کے باعث دہلی کے ایمس میں شریک کیا گیا ہے۔ حالت نازک ہونے کی وجہ سے ان کا علاج مسلسل ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہورہا ہے۔ ان کی صحت کے بارے میں ایمس انتظامیہ یا ڈاکٹروں نے کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے۔ منور رانا کی دختر سمیہ نے بتایا کہ گردوں میں انفیکشن کی وجہ سے ان کے والد کی طبیعت گزشتہ دنوں زیادہ خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں پہلے لکھنو کے میدانتیا ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔ وہاں پر طبیعت مزید بگڑ گئی اور انہیں دہلی کے ایمس میں شریک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد کی طبیعت میں اب کچھ بہتری آرہی ہے۔ انہیں مزید کچھ دنوں تک دواخانے میں رکھا جائیگا۔ 68 سالہ منور رانا گلے کے کینسر سے بھی متاثر ہیں۔