نئی دہلی: آلٹ نیوز کے کو فاونڈر محمد زبیر پٹیالہ ہاوس کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ پٹیالہ ہاوس کورٹ کی سیشن کورٹ سے محمد زبیر کو ضمانت مل گئی ہے۔ محمد زبیر کو 50 ہزار کے نجی مچلکے پر ضمانت ملی ہے۔ دہلی پولیس نے محمد زبیر کی ضمانت کی مخالفت کی تھی۔ عدالت نے محمد زبیر کو ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ وہ بغیر اجازت ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔واضح رہے کہ محمد زبیر کی ضمانت عرضی پر دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ میں جمعرات کو بحث ہوگئی تھی۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ محفوظ رکھ لیا تھا۔ آج عدالت نے اس عرضی پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت میں محمد زبیر کی طرف سے ان کی وکیل ورندا گروور اور دہلی پولیس کی طرف سے اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر اتل شریواستو نے موقف رکھا تھا۔