حیدرآباد:مشہور صحافی جناب اعجاز قریشی کا آج صبح شہر کے ایک خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ وہ 85 برس کے تھے۔ ان کی نماز جنازہ مراد نگر میں ادا کی گئی اور جمالی کنٹہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 4 فرزندان احسن قریشی سینئر جرنلسٹ، ارشد قریشی، حافظ اسعد قریشی (سعودی عرب)، رشید قریشی اور 4 دختران شامل ہیں۔ مرحوم اعجاز قریشی نے نظام آباد میں ”زندگی“ اخبار نامی ایک اردو اخبار شروع کیا تھا۔وہ بھارت نیوز سرویس نامی ایک اردوخبررساں ایجنسی کے بانی بھی تھے۔ انہیں کئی ایوارڈس و اعزازات عطاکئے گئے تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9393578518 پر ربط پیدا کیا جاسکتاہے۔