ریاض: لگژری مہمان نوازی کی دنیا کے معروف برانڈ ’ایکوینوکس ہوٹلز نے‘ خلیج عقبہ کے ساحل پر پھیلے ہوئے’نیوم‘ کے بارہ مقامات میں سے ایک میں عیش و آرام کے تجربات، پائیداری اور جدت کو یکجا کرنے والے ریزورٹ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ ایکوینوکس ریزورٹ اس منزل میں آنے والوں کو جدید ترین لگڑری سہولیات فراہم کرے گا، جسے دنیا کے سب سے اہم غیر دریافت شدہ ساحلی مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ فطرت کے آغوش، پہاڑی نظاروں کی شان کو یکجا کرنے والے ماحول اور سمندری کشش میں مہمان نوازی کا ایک بے مثال تجربہ فراہم کرتا ہے۔منصوبے کے مطابق ایکوینوکس ریزورٹ کا ایک حصہ سمندر سے متصل ہو گا۔ سمندری گزرگاہ کے اوپر 40 میٹر اونچائی پر ایک 450 میٹر لمبا شیشے کا پل ہو گا جس کے ذریعے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔’ایکوینوکس ہوٹلز‘کے سی ای او کرسٹوفر نورٹن نے کہا کہ ان کی کمپنی کو NEOM کے علاقے میں مہمان نوازی کا ایک غیر معمولی تجربہ فراہم کرنے پر فخر ہے، جو مثالی زندگی گذارنے کے لیے مستقبل کا ماڈل بنا رہی ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ’ نیوم‘ کے ساتھ ہماری شراکت داری جدت طرازی اور پائیداری کو بڑھا کر عیش و آرام کی مہمان نوازی کے لیے جدید اور بے مثال تصورات فراہم کرنے کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔