مشہور فلم ایکٹر سنجے خان کی اہلیہ زرین کا انتقال

   

ممبئی : 7 نومبر (ایجنسیز) ہندی فلم صنعت کے مشہور اداکار سنجے خان جو اپنے زمانے میں کئی ہٹ فلمیں دے چکے ہیں جن میں میلہ، اپاسنا، چاندی سونا، دس لاکھ ، عبداللہ کے نام قابل ذکر ہیں، کی اہلیہ زرین خان کا 81 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ ضعیف العمری سے لاحق ہونے والی کمزوری نے انہیں بیمار کردیا تھا۔ یاد رہے کہ سنجے خان نے مشہور ٹی وی سیریل دی سورڈ آف ٹیپو سلطان بھی بنائی تھی جس سے انہیں بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی۔ زرین خان نے ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر آج صبح آخری سانس لی۔ خاندانی ذرائع نے ان کی آخری رسومات کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔