نئی دہلی۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) معروف مصنفہ اروندھتی رائے کے سابق شائع شدہ مضامین کا مجموعہ
“My Seditious Heart”
کو نامور پبلیشر پنگوین نے شائع کیا ہے اور وہ جلد ہی مارکٹ کی زینت بن جائے گی۔ اس تصنیف میں ان کے دو دہوں پر مشتمل مضامین کو یکجا کیا گیا ہے۔ ان کا پہلا سیاسی مضمون
Opening up Space for Justice
شائع ہوا تھا جس کا موضوع انتہائی ناسازگار حالات میں آزادی اور حقوق کا تحفظ تھا۔ ارودھتی رائے کی پہلی تصنیف
The God Small Things
کو بہت مقبولیت حاصل ہوئی تھی اور 1997ء میں اس تصنیف پر میان بکر پرائز سے ان کو نوازا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ان کی غیرافسانوی تصانیف کو بھی غیرمعمولی مقبولیت حاصل ہوئی۔
