مشہور موسیقار اے آر رحمان اور بیوی سائرہ کی طلاق

   

ممبئی: آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو 29 سال کی شادی شدہ زندگی کے بعد الگ ہو رہے ہیں۔. ان کے وکیل نے منگل کو یہ اطلاع دی۔جوڑے کی جانب سے ایک بیان میں طلاق کی وکیل وندنا شاہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے تعلقات میں کافی جذباتی تناؤ کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔شاہ کی طرف سے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق،شادی کے کئی سال بعد، سائرہ اور ان کے شوہر اے آر رحمان نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ لیا ہے۔ یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں بہت جذباتی دباؤ کے بعد لیا گیا ہے۔‘X’ پر ایک پوسٹ میں، رحمان نے کہاکہ ہمیں توقع تھی کہ ہم تیس سال مکمل کر لیں گے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ تمام چیزوں کا ایک پوشیدہ انجام ہے۔ یہاں تک کہ خدا کا تخت ٹوٹے ہوئے دلوں کے وزن سے ہل سکتا ہے۔. پھر بھی، اس بکھرنے میں، ہم معنی تلاش کرتے ہیں، چاہے ٹکڑوں کو دوبارہ اپنی جگہ نہ ملے۔. آپ کا شکریہ، ہمارے دوستوں، ہماری رازداری کا احترام کرنے کے لیے جب ہم اس نازک مرحلے سے گزر رہے ہیں۔بانو اور رحمان (57) کی شادی 1995 میں ہوئی تھی اور وہ تین بچوں کے والدین ہیں ۔دو بیٹیوں کا نام خدیجہ اور رحیمہہے جبکہ بیٹے کا نام امین ہے۔ حیرت انگیز طور پر اے آر رحمان ٹروپ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون موہنی ڈے نے بھی اپنے شوہر مارک ہارٹسچ سے طلاق لے لی ہے ۔ اس واقعہ پر فلمی حلقوں میں تعجب کا اظہار کیا جارہا ہے اور دونوں واقعات کے ایک دوسرے سے جڑے ہونے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ۔