صوفیہ : میڈیا اور سوشل میڈیا پر وقتا فوقتا بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی نابینا خاتون نجومی کی پیش گوئیاں سامنے آتی رہتی ہیں۔ ان خاتون کا نام بابا وینگا ہے۔ وہ اپنی پیش گوئیوں میں یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کی توقع ظاہر کر چکی ہیں۔دنیا بھر میں بہت سے لوگ اس طرح کی پیش گوئیوں کو قبول کرتے ہیں۔مذکورہ نابینا خاتون نجومی 25 برس قبل دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں۔ تاہم روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے حوالے سے ان کی پیش گوئیاں حیران کن ہیں۔برطانوی اخبارThe Sun کے مطابق بابا وینگا کی پیش گوئیوں میں کہا گیا ہے کہ ’’پوٹن‘‘ دنیا کے سربراہ بن جائیں گے۔