نئی دہلی : 800سے زیادہ اردو کے بہترین کثیر الاشاعت کہانیوں کے خالق ’’ سردار رتن سنگھ ‘‘ کا آج 95سال کی عمر میں دہلی کے ایک ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ ان کے ورثاء میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ۔ جہاں تک غیر منقسم پنجاب سے ناولوں اور شاعری کا تعلق ہے رتن سنگھ نے خشونت سنگھ ، کرشن چندر ، کرتار سنگھ دگل ، راجندر سنگھ بیدی ، جوگیندر پال اور مہیندر سنگھ بیدی کے ہم پلہ تھے ۔ بیشتر اردو کے ناشروں نے چاہے وہ چھوٹے ہو یا بڑے عالم گیر سطح پر ہندوستان ، پاکستان اور برطانیہ سے ان کے اردو کارنامے شائع کئے تھے ۔ جن میں پناہ گاہ ، حضرت وارث شاہ اور دیگر ناول شامل ہیں ۔ انہوں نے ہند ۔ پاک تاریخ کا دوبارہ احیاء کیا اور 1947کی تاریخ کو اپنی ناولوں میں بیان کیا ہے ۔ وہ گنگا جمنی تہذیب کے دنیا بھر میں نمائندہ سمجھے جاتے تھے ۔