مشہور نوجوان مصری قاری شیخ عبداللہ کامل کا دوران نماز انتقال

   

قاہرہ : مصر کے مشہور قاری شیخ عبداللہ کامل امریکہ میں 37 سال کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے۔ مرحوم شیخ کے قریبی افراد نے بتایا کہ قاری عبد اللہ چہارشنبہ کو امریکی ریاست نیو جرسی کی التوحید مسجد میں نمازیوں کی امامت کرتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مصری شیخ اور اسلامی مبلغ شیخ عبداللہ کامل فیوم گورنری کے مرکز یوسف الصدیق کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے چھوٹی عمر سے ہی بریل طریقہ پر پورا قرآن کریم حفظ کرلیا تھا۔ وہ اپنی بینائی کھو بیٹھے تھے۔ انہوںنے 2005 میں دارالعلوم فیوم یونیورسٹی کی فیکلٹی سے گریجویشن کیا۔ قاری عبد اللہ کامل دل کو چھو لینے والی تلاوت کرتے اور بہترین لحن کے ساتھ قرأت کے حوالہ سے مشہور و معروف تھے۔ اپنی امریکہ روانگی سے کچھ دن قبل قاری عبد اللہ کامل کے ہاں 10 اپریل کو بچہ پیدا ہوا تھا۔
انہوں نے “فیس بک” پر اپنے آفیشل پیج پر پوسٹ کیا کہ اللہ نے مجھے بیٹا دیا ہے جس کا نام میں نے سفیان رکھا ہے۔