مشہور ٹامل فلمساز آنند کا انتقال

   

چینائی: مشہور ٹامل فلمساز کے وی آنند جمعہ کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔ ان کی عمر 54 سال تھی۔ٹامل فلم انڈسٹری کے ذرائع نے بتایا کہ آنند کو کل رات گئے سینے میں درد کی شکایت ہوئی اور وہ خود کار چلا کر اپنے اڈیر رہاش گاہ سے شہر کے ایک اسپتال میں جاکر بھرتی ہوئے ۔ آج صبح سویرے ہی علاج کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔مسٹر آنند نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سن 1994 میں ملیالم فلم ‘ تھمبون کومباتھ’ سے بطور سنیما گرافر کی تھی۔ ایک دہائی تک سنیما گرافر کی حیثیت سے کام کرنے کے بعد انہوں نے اپنے ہدایت کی ابتدا ’کنڑ‘ مقبول فلموں سے کی۔انہوں نے ایان، کو،مٹاران، انیگن، کاون اور کاپان جیسی ایک سے ایک بڑھ کر فلمیں بنائیں۔