مشہور ٹک ٹاکر لیم کو امریکہ میں حراست میں لیا گیا

   

واشنگٹن: 08 جون (یواین آئی) امریکہ کی ایک وفاقی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی نے حال ہی میں دنیا کے مشہور ترین ٹک ٹاکرز میں سے ایک کھبی لیم کو ان کے ویزا کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے حراست میں لے لیا۔ یونیسیف کے خیر سگالی سفیر اور 1380 کروڑ سے زیادہ فولورز کے ساتھ مقبول ٹک ٹاکرز کو امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے 6 جون کو لاس ویگاس کے ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا۔آئی سی ای نے میڈیا کیلئے جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ 25 سالہ سرنج کھبانے لیم جو اٹلی کا شہری ہے کو 6 جون کو نیواڈا کے ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ (لاس ویگاس) سے امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔حکام کے مطابق لیم 30 اپریل کو امریکہ آئے تھے لیکن تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس کے ویزے کی میعاد ختم ہو چکی تھی۔ انہیں حراست کے دن ہی رہا کر دیا گیا جس کے بعد وہ رضاکارانہ طور پر امریکہ سے چلے گئے ۔