مشہور گلوکارہ شاردا کا دیہانت

   

ممبئی : بالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ شاردا کا پچھلے دنوں طویل علالت کے بعد دیہانت ہوگیا، وہ 86 برس کی تھیں۔ 60، 70 اور 80 کے دہے میں ان کے کئی گانے بیحد مقبول ہوئے۔ انہیں بالی ووڈ میں فلم ’’سورج‘‘ سے مشہور موسیقار جوڑی شنکر جے کشن نے متعارف کروایا تھا جہاں ان کا گانا ’’تتلی اُڑی‘‘ بیحد مقبول ہوا تھا۔ انہوں نے اپنے زمانے میں مشہور اداکاراؤں جیسے وجینتی مالا، سائرہ بانو، شرمیلا ٹیگور، نندہ اور ہیلن پر فلمائے گئے گانوں کو اپنی آواز دی۔ ان کی مشہور فلموں میں ایوننگ ان پیرس، گمنام، پیار محبت، دنیا کی سیر اور شطرنج کے نام قابل ذکر ہیں۔ ان کے دیہانت پر بالی ووڈ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔