حیدرآباد ۔7۔ ستمبر (سیاست نیوز) سابق رکن پارلیمنٹ انجن کمار یادو نے کہا کہ وہ حلقہ اسمبلی مشیرآباد سے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انجن کمار یادو نے کہا کہ وہ مقامی عوام اور پارٹی کارکنوں کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں۔ کواڑی گوڑہ ڈیویژن میں انجن کمار یادو نے پارٹی آفس کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ کانگریس سے وابستہ رہیں۔ کئی عوامی نمائندوں نے پارٹی سے انحراف کرلیا لیکن وہ کانگریس کے ساتھ برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس قائد کی حیثیت سے ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے دستیاب رہے۔ مشیر آباد اسمبلی حلقہ سے کئی سینئر قائدین مقابلہ کرچکے ہیں۔ کانگریس ہائی کمان نے انہیں مشیر آباد سے مقابلہ کرنے کی منظوری دی ہے۔