مشیرآباد سے انجن کمار یادو کو کامیاب بنانے کی اپیل

   

کانگریس امیدوار کے حق میں انتخابی مہم، اسمعیل الرب انصاری
حیدرآباد۔/19 نومبر، ( راست ) تلنگانہ اردو فوم ، مظہر ایجوکیشنل سوسائٹی ، ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے مشیرآباد میں واقع حلقہ بھولکپور میں مدرسہ سراج المومنات کانگریس کے امیدوار جناب انجن کمار یادو کی انتخابی مہم میں اردو کے محبان بالخصوص خواتین کا جلسہ منعقد ہوا جس میں جناب محمد اسمعیل الرب انصاری المعروف اردو انصاری صدر نشین فورم نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈاکٹر انصار کنوینر جلسہ تھے۔ جناب ساجد بن عبدالعزیز نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ محترمہ ساجدہ بیگم نے نگرانی کی۔ جناب اردو انصاری نے خواتین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انجن کمار یادو ایک سیکولر ہمدرد اور اردو کے دوست ہیں ۔ انہوں نے بالخصوص خواتین سے اپیل کی کہ وہ 30 نومبر کو کانگریس پارٹی کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں جسکا نشان پنجہ ہے۔ اردو کے اس جلسہ میں خواتین نے اردو انصاری کو اس بات کا بھرپور تیقن دیا کہ وہ کانگریس پارٹی اور ’ پنجہ ‘ کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں گے۔ آخر میں مسعود عادل نے شکریہ ادا کیا۔