حیدرآباد : /7 ڈسمبر (سیاست نیوز) مشیرآباد رسالہ گوڑہ علاقہ میں آج اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب واٹر ٹینک سے مسخ شدہ نعش دستیاب ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ واٹر ٹینک کی صفائی کے دوران نامعلوم شخص کی نعش دستیاب ہونے سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ مشیرآباد پولیس کے مطابق آج صبح واٹر ورکس حکام کی جانب سے اوور ہیڈ واٹر ٹینک کی صفائی کا کام جاری تھا جس میں مسخ شدہ نعش دستیاب ہوئی ۔پولیس کو فوری اس کی اطلاع دی گئی۔ پولیس ٹیم نے وہاں پہنچ کر نعش کو نکالا جس کی شناخت مشکل ہوگئی۔ نعش کوپوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا ۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ کسی شخص نے واٹر ٹینک میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ہوگی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔