حیدرآباد۔/9 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کے منفی ریمارکس کے خلاف ٹی آر ایس رکن اسمبلی ایم گوپال کی قیادت میں آج آر ٹی سی کراس روڈ پر دھرنا منظم کیا گیا۔ اس احتجاج میں ٹی آر ایس کے ریاستی سکریٹری محمد شریف الدین کے علاوہ ایم جئے سمہا اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ حلقہ اسمبلی مشیرآباد کے تحت آر ٹی سی کراس روڈ پر اس دھرنے میں ٹی آر ایس کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ رکن اسمبلی ایم گوپال نے کہا کہ 60 سالہ طویل جدوجہد اور سینکڑوں نوجوانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں تلنگانہ ریاست وجود میں آئی ہے۔ وزیر اعظم نے نئی ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مرکز کی جانب سے تعاون کے بجائے تلنگانہ کے ساتھ جانبداری کا رویہ اختیار کیا ہے۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ گزشتہ 7 برسوں میں مرکزی حکومت نے تنظیم جدید قانون کے ایک بھی وعدہ کو پورا نہیں کیا ہے۔ تلنگانہ کی ترقی کی رفتار روکنے کیلئے مرکزی حکومت سازش کررہی ہے تاکہ بی جے پی کو مضبوط کیا جاسکے۔ گوپال نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات سے مطمئن ہیں اور بی جے پی کیلئے ریاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ر